26 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومتجارتی خبریںڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ سے استفادہ کیلئے قومی کرپٹو کونسل کا قیام ضروری...

ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ سے استفادہ کیلئے قومی کرپٹو کونسل کا قیام ضروری ہے، میاں کاشف اشفاق

- Advertisement -

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ سے استفادہ کیلئے قومی کرپٹو کونسل کا قیام ضروری ہے۔ اتوار کو یہاں پی ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مضبوط ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل، آگاہی کے فروغ اور جدت طرازی کی حوصلہ افزائی کر کے پاکستان عالمی ڈیجیٹل اکانومی میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔

میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ کرپٹو کونسل جامع ریگولیٹری ماحول فراہم کرے، شفافیت اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے قانونی حیثیت، ٹیکس پالیسیوں اور اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات کی وضاحت کے ساتھ واضح رہنما گائیڈ لائنز تیار کرے تاکہ سرمایہ کاروں، بزنس کمیونٹی اور صارفین کے درمیان اعتماد کا ماحول پیدا ہو۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کونسل عوام اور اسٹیک ہولڈرز کو کرپٹو کرنسیوں کے فوائد اور خطرات کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کرے کیونکہ اس طرح ہی غلط معلومات کا مقابلہ اور ڈیجیٹل اثاثوں کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دیا جا سکتا ہے جبکہ اس سے دھوکہ دہی، فراڈ اور کرپٹو کرنسیوں کی قدر میں اتار چڑھائو سے متعلق خدشات کو دور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کونسل کو بین الاقوامی ریگولیٹری اداروں اور تنظیموں کے ساتھ تعاون کو بھی فروغ دینا چاہیے جس سے پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکے گا، غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573124

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں