25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںڈیجیٹل یوتھ حب سے 15 لاکھ نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم...

ڈیجیٹل یوتھ حب سے 15 لاکھ نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم ہو گا، رانا مشہود احمد خان

- Advertisement -

ملتان۔ 05 مئی (اے پی پی):چئیرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمدخان نے کہا ہے کہ قومی یوتھ پالیسی کے سلسلے میں نوجوانوں کے ساتھ مشاورتی سیشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ڈیجیٹل یوتھ حب سے 15 لاکھ نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم ہو گا،یوتھ پالیسی کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی،جنوبی پنجاب کے تمام سپیشل سیکرٹریز، کمشنر عامر کریم خان اور پی ایم یوتھ پروگرام کے افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔رانا مشہود احمدخان نے کہا کہ چین کے معروف ادارے ہواوے کے تعاون سے 3 لاکھ نوجوانوں کو مرحلہ وار آئی ٹی کی تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اولمپکس 2028 کی تیاریوں کے حوالے سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رانا مشہود احمد خان نے خطاب میں کہا کہ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم یوتھ ہب قائم کر دیا گیا ہے۔نوجوان یوتھ ہب کی ویب سائیٹ پر جا کر اپنی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔رجسٹرڈ ہونیوالے نوجوانوں کو ان کی مطلوبہ فیلڈ میں تعلیم و تربیت اور ٹریننگ دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یوتھ ہب پر رجسٹر منفرد آئیڈیاز رکھنے والے نوجوانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

چئیرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام نے بتایا کہ قدرتی آفات میں کردار ادا کرنے کے لئے نیشنل ولنٹیر کور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اس سال دو لاکھ نوجوانوں کو رجسٹر کیا جائے گا اور ٹریننگ دی جائے گی جبکہ ہر سال ولنٹئیرز میں اضافہ کیا جائے گا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور دیگر منصوبے حکومت کی جانب سے بہترین اقدام ہے،وزیراعظم ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کو روزگار، تربیت اور کھیلوں سے جوڑنے کا ذریعہ بنے گا۔ فواد ہاشم ربانی نے جنوبی پنجاب میں نوجوانوں کی فلاح کے اقدامات میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592864

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں