بارباڈوس ۔ 25 جون(اے پی پی) ڈیرن براوو کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈین ٹیم جنوبی افریقہ کو 100 رنز سے ہرا کر سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کے فائنل میں پہنچ گئی، کالی آندھی کی ٹیم 49.5 اوورز میں 285 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، ڈیرن براوو نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور بنائی، پولارڈ 62 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جواب میں جنوبی افریقن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 46 اوورز میں 185 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، براوو کی شاندار سنچری کے بعد ویسٹ انڈین باﺅلرز نے بھی غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، پروٹیز کا کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی نہ دکھا سکا، چھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، فرحان بہاردین 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیرن براوو کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9913