ڈیرہ اسماعیل خان۔ 03 ستمبر (اے پی پی):لنڈا پاڑا سے ڈیرہ موٹرسائیکل ڈاٹسن ڈالا سے ٹکرا گیا ،ایک نوجوان جاں بحق، دو خواتین زخمی ہوگئیں ۔
علاقہ لنڈا پاڑا کے رہائشی 17سالہ اسحاق بلوچ ولد اسماعیل موٹرسائیکل پر 19سالہ ایمن بی بی دختر محمد اسماعیل بلوچ ، 18سالہ طاہرہ بی بی دختر محمد امین بلوچ سکنائے لنڈا پاڑا گھر سے ڈیرہ اسماعیل خان کےلئے روانہ تھے کہ تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود ڈیرہ پروآ روڈ نزد فتح موڑ پہنچے تو ڈاٹسن ڈالہ کےساتھ ان کا تصادم ہوگیا، جس سے محمد اسحاق موقع پر فوت ہوگیا، دونوں خواتین زخمی ہوگئیں ، جن کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا