ڈیرہ اسماعیل خان،دکان میں گیس لیکج سے آگ لگنے کے بعد جھلس کر 3سالہ بچی جاں بحق

83
ڈیرہ اسماعیل خان،دکان میں گیس لیکج سے آگ لگنے کے بعد جھلس کر 3سالہ بچی جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 21 جنوری (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان میں دکان میں گیس لیکج سے آگ لگنے کے بعد جھلس کر 3سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں علاقہ حاجی مورہ میں جنرل سٹور کی دکان میں گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سے دکان میں موجود 3سالہ حوریہ فاطمہ دختر اصغر علی ، 4سالہ وردا دختر عامر عباس اور دکاندار ربنواز جھلس کر زخمی ہوگئے،

جن کو فوری طور پر مفتی محمود ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 3سالہ حوریہ فاطمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی ۔