ڈیرہ اسماعیل خان ،تھانہ کینٹ کی حدود بھٹہ چوک عیدگاہ کلاں میں منشیات کے عادی ملزم نے سابق پولیس اہلکار فضل شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

81

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 17 فروری (اے پی پی):تھانہ کینٹ کی حدود بھٹہ چوک عیدگاہ کلاں میں منشیات کے عادی ملزم نے سابق پولیس اہلکار فضل شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ ڈی ایس پی سٹی حافظ محمد عدنان نے بروقت کاروائی کرکے ملزم کو تھانہ یارک کی حدود سے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 29سالہ جاوید مکل ولد صوبہ خان سکنہ مندھراں کلاں ڈیرہ نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اپنے سسر 48سالہ سابق پولیس اہلکار فضل الرحمن شاہ ولد بشیر شاہ قوم سید بخاری سکنہ بھٹہ چوک عیدگاہ کے ہمراہ بھٹہ چوک عیدگاہ پر موجود تھا کہ آیان ولد نامعلوم سکنہ بنوں موٹرسائیکل پر آیا اور آتے ہی ہم پر فائرنگ کردی ، خوش قسمتی سے میں بچ گیا جبکہ سسر لگ کر زمین پر گر گیا جس کو سنبھالا تو وہ جاں بحق ہوچکاتھا۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

وجہ عداوت ملزم منشیات فروش ہے، سسر علاقہ میں ملزم کو نہیں چھوڑتا تھا۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم کا پیچھا کیا اور اس کو تھانہ یارک کی حدود سے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔عوامی سماجی حلقوں نے فوری کاروائی پر ڈی ایس پی سٹی حافظ محمد عدنان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔