32.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈیرہ اسماعیل خان ،سیمنٹ سے لدا ٹرالر اور ایل پی جی گیس...

ڈیرہ اسماعیل خان ،سیمنٹ سے لدا ٹرالر اور ایل پی جی گیس ٹینکر کے درمیان تصادم ،ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی

- Advertisement -

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 04 اپریل (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان کے بنوں روڈ بائی پاس پر وزیرستان چوک کے قریب ایک سنگین ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک سیمنٹ سے لدا ٹرالر اور ایل پی جی گیس ٹینکر کے درمیان تصادم ہوا۔ اس حادثے میں گیس ٹینکر الٹ گیا، جس سے ممکنہ بڑے حادثے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے ۔ریسکیو ٹیموں نے AFFF فوم (آگ بجھانے والا خاص مواد) چھڑک کر آگ لگنے کے خطرے کو کم کیا، تاکہ کسی بھی دھماکے یا آتشزدگی سے بچا جا سکے ، علاقے کو بند کر دیا گیا، تاکہ عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

- Advertisement -

ٹرالر کا ڈرائیور زخمی ہوا، جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر موجود رہیں ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی ہدایات پر ریسکیو 1122 نے تیزی سے کام کرتے ہوئے ممکنہ تباہی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کے احکامات کے تحت ٹیموں نے ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے ۔اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن گیس ٹینکر کے الٹنے سے بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔ ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی نے صورتحال پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578436

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں