ڈیرہ اسماعیل خان۔۔۔ 17 مارچ (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کی جانب سے عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سارہ رحمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد فصیح اسحاق عباسی نے ملتان روڈ پر کاروائی کی، جس کے نتیجے میں دو غیر قانونی ڈینٹل کلینکس اور دو میڈیکل اسٹورز کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے والے فوری قانونی تقاضے پورے کریں بصورتِ دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ادویات کی فروخت فارماسسٹ کی موجودگی میں، وارنٹی بلز کے ساتھ اور صفائی و درجہ حرارت کے اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے۔ غیر قانونی ادویات کے کاروبار کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573444