- Advertisement -
ڈیرہ اسماعیل خان۔۔۔ 13 اگست (اے پی پی):تھانہ پہاڑ پور کی حدود مٹھہ پور کلاں میں شیرازی والی پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کی آنکھوں پر سپرے مارنے کے بعد 2لاکھ روپے کی نقدی چھین لی ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود مٹھہ پور کلاں میں شیرازی والی پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے شام کے وقت حاجی سید حسن رضا زیدی کی آنکھوں پر سپرے مارنے کے بعد اس سے جیب میں موجود2 لاکھ روپے کی نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
- Advertisement -