ڈیرہ اسماعیل خان ، بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے سلسلے میں خصوصی سیمینار

124

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان ،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے سلسلے میں دینار کینسر ہسپتال میں خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا ۔ سیمینار کا مقصد ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد ونواح کے عوام کوبریسٹ کینسر کے متعلق شعور و آگاہی اور معلومات فراہم کرنا تھا۔ دینار کینسر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نبیلہ جاوید کی سرپرستی میں منعقدہ سیمنار میں شعبہ طب سے منسلک شخصیات اور طالبات نے بھی بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر ڈایریکٹر دینار ڈاکٹر نبیلہ جاوید نے اپنے خطاب میں سرطان جیسے موذی مرض اور خاص طور پر بریسٹ کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز پر شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ان بیماریوں کے متعلق عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ڈاکٹر نبیلہ جاوید نے کہا کہ کسی بھی مرض کے علاج سے زیادہ یہ بات اہم ہے کہ اس سے بچاو کی تدابیر کا ادراک حاصل کیا جائے۔ یہی کلیہ بریسٹ کینسر کی مد میں بھی کارآمد ہو سکتا ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ شعبہ طب سے منسلک ہر شخص نہ صرف خواتین مریضوں بلکہ مردوں کو بھی اس ضمن میں آگاہی فراہم کریں تاکہ وہ اپنے اہل خانہ میں شامل خواتین کو اس موذی اور مہلک مرض میں مبتلا ہونے سے بچا سکیں۔ \378