ڈیرہ اسماعیل خان ، تحصیل کلاچی کے علاقہ گرہ گلداد میں پاک فوج کے فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ماراگیا

22

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 07 جولائی (اے پی پی):تحصیل کلاچی کے علاقہ گرہ گلداد میں پاک فوج کے فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ماراگیا، مارا گیا دہشتگرد سیکورٹی اداروں پر حملے ، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کے دوران تحصیل کلاچی کے علاقہ گرہ گلداد میں فتنہ الخوارج کا اہم دہشتگرد بن یامین عرف للائی مارا گیا، جس سے دستی بم سمیت جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا، مارا گیا دہشتگرد سیکورٹی اداروں پر حملے ، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔