ڈیرہ اسماعیل خان ، درابن میں فوجی جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ ، لانس نائیک مجیب الرحمان شہید

259
پاک فوج کے سربراہ جنرل کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ ، مقامی طور پر دفاعی آلات کی تیاری کی کوششوں اور اقدامات کا جائزہ لیا

راولپنڈی۔24جولائی (اے پی پی):ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں گزشتہ روز فوجی جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 23 جوالائی2022کو فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لانس نائیک مجیب الرحمان(عمر31 سال، ساکن لکی مروت) نے دلیرانہ وار دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمہ کے لئے علاقے میں کلیئرنس کا عمل جا ری ہے۔