ڈیرہ اسماعیل خان۔ 13 ستمبر (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیرہ اسماعیل خان نےانٹرمیڈیٹ سالانہ نتائج کا اعلان کردی۔ پری میڈیکل گروپ میں عشہ ندیم ولد ندیم انور قرطبہ پبلک سکول اینڈ کالج نے 1145نمبر لیکر اول پوزیشن ، محمد اصغرولد سیف الرحمن لنز سکول اینڈ کالج نے 1144نمبر لیکر دوسری پوزیشن ، محمد شہزاد ولد عبدالستار لنزسکول اینڈ کالج نے 1136نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی
، پری انجینئرنگ گروپ میں شیراز احمد ولد کفایت اللہ لنز سکول اینڈ کالج نے 1134نمبر اول پوزیشن ، امارالحسن ولد غلام محمد کیڈٹ کالج سپنکئی نے 1108نمبر لیکر دوسری جبکہ محمد عبداللہ ولد محمد شریف خان کیڈٹ کالج سپنکئی نے 1084نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ، آئی سی ایس گروپ میں یاسر سلطان ولد طاہر سلطان کیڈٹ کالج سپنکئی نے 1117نمبر لیکر اول ، محمد دانش ولد اکرام حسین کیڈٹ کالج سپنکئی نے 1116نمبر لیکر دوسری جبکہ اعزاز احمد خان ولد غلام یار کیڈٹ کالج سپنکئی نے 1115نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی
، آرٹس گروپ میں اومامہ بی بی ولد فقیر محمد عثمان گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول پہاڑ پور نے 1074نمبر لیکر اول پوزیشن ، اقصیٰ مسکان ولد ملک غلام مصطفی گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول نمبر9نے 1041 نمبر لیکر دوسری پوزیشن ، جبکہ محمد مدثر ولد محمد اکرام خان گورنمنٹ ہائر سکینڈی سکول مندھران نے 1036نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔ اسی طرح پری میڈیکل گروپ پارٹ ون ، ٹو میں 86.99فیصد اور 96.06فیصد جبکہ پری انجینئرنگ گروپ پارٹ ون، ٹو میں70.97فیصداور76.29فیصد ، جنرل سائنس گروپ پارٹ ون ، ٹو میں44.6فیصد، آرٹس گروپ پارٹ ون ، ٹو میں 62.8فیصد اور78.24فیصد جبکہ آئی سی ایس گروپ پارٹ ون ٹو میں 75.77اور 84.64فیصد رزلٹ رہا۔ تقریب سے کنٹرولربورڈ ڈاکٹر قیصر انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق دار تک حق پہنچانا میرا بنیادی کام ہے تاکہ طلباءواساتذہ کرام اور والدین کی کاوشوں کا ثمر ان طلباءکو بغیر کسی رکاوٹ کے ملے۔
نتائج میں شفافیت بورڈ پر تمام اداروں اور سٹیک ہولڈرز کے اعتماد میں اضافہ کا باعث بنے گی اور اس کےلئے میری اور میری ٹیم کی کاوش صوبائی حکومت کے پالیسی کی عکاسی ہے۔چیئرمین بورڈ ڈاکٹر پروفیسر احسان اللہ نے خطاب کرتے ہوئے تمام طلباء،والدین ، بورڈ کے عملے اور اساتذہ کرام کو مبارکباد دی کہ صوبہ خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے امتحانات کو جدید طریقے کے مطابق ایس ایل او بیسڈ شروع کیا، جس سے بچوں کے جانچ کے عمل کو ماہرین تعلیم نے سراہا۔
انہوں نے بورڈ بلڈنگ کی عدم دستیابی کےلئے اقدامات اٹھانے پر صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر مسرت حسین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اس سسٹم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، جس طرح اساتذہ کرام نے ایمانداری کے ساتھ کام کیا اس پر میں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔ مہمان خصوصی سردار عمر امین خان گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ بورڈ کے ذریعے عوام الناس کو ان کی دہلیز تک بچوں کے حوالے سے سہولیات کوپہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔آخر میں پوزیشن ہولڈرز طلباءمیں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔