ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر

63
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔23فروری (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت فضل رحمان عرف خیری اور مہران کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سےاسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جس میں سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈ اور کثیر تعداد میں راونڈز شامل ہیں۔

مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔