ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی،انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

182
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی،انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 27 ستمبر (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے ٹکواڑہ میں پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنیوالا انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیع اللہ کوہلاک کردیاہے،

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس اور سی ٹی ڈی کی تحصیل کلاچی کے علاقہ ٹکواڑہ میں آپریشن کے دوران علاقہ میں موجود دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس اور سی ٹی ڈی نے جوابی دفاعی فائرنگ کی،

جوابی فائرنگ سے انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیع اللہ مارا گیا، جبکہ 03 دہشتگرد جنگل اور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے

،ہلاک دہشت گرد سمیع اللہ چند روز قبل ٹکواڑہ میں شہید ہونیوالے کانسٹیبل نذر خان کے قتل سمیت متعدد مقدمات میں ڈیرہ پولیس اور سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔