ڈیرہ اسماعیل خان میں پیسکو کی مختلف نادہندگان سے 29لاکھ75ہزار9سو86 روپے وصولی اور 8 نادہندگان کے کنکشن منقطع

160
ڈیرہ اسماعیل خان میں پیسکو کی مختلف نادہندگان سے 29لاکھ75ہزار9سو86 روپے وصولی اور 8 نادہندگان کے کنکشن منقطع

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 24 ستمبر (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان میں پیسکو نے مختلف نادہندگان سے 29لاکھ75ہزار9سو86 روپے وصول کرلیے اور 8نادہندگان کے کنکشن منقطع کردیے ہیں،

سپرٹینڈنگ انجینئر پیسکو ڈیرہ سرکل انجینئر سردار اسلم خان گنڈہ پور کی نگرانی میں بجلی چوروں اور بجلی کے نادہندہ گان کے خلاف جاری مہم کے دوران پیسکو سب ڈویژن درابن کی ٹیم نے ٹانک روڈ پر واقع ایک فلورملز کے ذمہ پیسکو کے بقایاجات کی مد میں 6 لاکھ 69ہزار 662روپے وصول کرلئے ، جبکہ 2 لاکھ 5ہزار 84روپے کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر علاقہ لچھرا میں ایک ٹیوب ویل کی بجلی منقطع کردی ،د

وسری کارروائی میں ایکسین سٹی ڈویژن فدا محمد محسود کی نگرانی میں سٹی ون سب ڈویژن کے ایس ڈی او کی قیادت میں پیسکو ٹیم نے بجلی کے بقایاجات کی وصولی کے دوران 11لاکھ 81ہزار 240روپے وصول کر لئے ، جبکہ 8بجلی صارفین کے کنکشن بقایاجات جمع نہ کرانے کی مد میں کاٹ دیئے جبکہ بجلی چوری کرنے والے 8بجلی چوروں کےخلاف متعلقہ تھانے میں مقدمات کے اندراج کےلئے مراسلے جمع کرا دیئے،

تیسری کارروائی کے دوران ایکسین پیسکو رورل ڈویژن محمد الیاس کی نگرانی میں مندھراں سب ڈویژن سٹاف نے سپرٹینڈنٹ محمد انور اور پیسکو سٹاف کے ہمراہ بجلی کے بقایاجات کی مدمیں 11لاکھ روپے وصول کرلئے جبکہ بارش کے دوران آنے والے فالٹ کو بھی دور کردیا ۔