- Advertisement -
ڈیرہ مراد جمالی ۔ 28 ستمبر (اے پی پی):ڈیرہ اللہ یار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت میں مطلوب بدنام زمانہ ڈاکو کو 5 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار پولیس تھانہ کے نواحی گائوں پرانہ روجھان جمالی میں ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ اللہ یار جان محمد کھوسہ کی نگرانی میں ایس ایچ او عبدالرئوف جمالی اور ایگل اسکواڈ کے انچارج طارق علی بہرانی کا بدنام زمانہ ڈاکو گینگ سے مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے بعد جاگیر واقع میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور اغوا میں مطلوب ڈکیت ثنا اللّٰہ عرف لاہوتی جھکرانی سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=395813
- Advertisement -