ڈیرہ غازیخان میں بھل صفائی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

230
Deputy Commissioner Maher Shahid Zaman Lak
Deputy Commissioner Maher Shahid Zaman Lak

ڈیرہ غازی خان۔ 10 جنوری (اے پی پی):ڈیرہ غازیخان میں بھل صفائی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،ضلع ڈیرہ غازیخان میں سی آر بی سی سمیت67چینلز کی بھل صفائی3فیزز میں ہوگی، 26دسمبر سے 13جنوری کے پہلے فیز میں ڈیرہ غازیخان کا کوئی چینل شامل نہیں ہے، 14سے30جنوری تک دوسرے فیز کیلئے ضلع کے11تخمینہ میں سے8 اور30جنوری تا14اپریل کے تیسرے فیز کے32تخمینہ میں سے22منظور ہوگئے ہیں،ضلع میں بھل صفائی کی مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز میاں رضوان نذیر،غلام مصطفیٰ،ایس ای شوکت حیات ورک،ایکسیئن محسن شبیر،ممتاز حسین نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں بھل صفائی پر فوکس ہے اور نہروں کی بھل صفائی کیلئے تمام تر تفصیلات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بھل صفائی کے دوران مجھ سمیت تمام انتظامی افسران فیلڈ میں رہیں گے اور موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھل صفائی کے ساتھ نہروں کی مرمت پر بھی توجہ دی جائے گی اورگوگل میپ کے ذریعے بھل صفائی کی نہروں کی نشاندہی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نہروں کالیول یکساں ہونا چاہیئے اور فیلڈ میں کام نظر آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ورکنگ کی انسپکشن ضرور کی جائے گی،پانی کی فراہمی میں آنے والے ایشوز کو حل کرنے کیلئے حکام سے رابطہ بھی کیا جائیگا۔