29.9 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈیرہ غازیخان میں سیلابی صورتحال کی مانیٹرنگ مسلسل جاری ہے ،ترجمان پی...

ڈیرہ غازیخان میں سیلابی صورتحال کی مانیٹرنگ مسلسل جاری ہے ،ترجمان پی ڈی ایم

- Advertisement -

لاہور۔13جولائی (اے پی پی):ڈیرہ غازیخان میں بارشی اور رود کوہیوں کے سیلابی پانی کی آمد میں تیزی،سیلابی صورتحال کی مانیٹرنگ مسلسل جاری ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے ،ضلعی انتظامیہ اور تمام محکمے الرٹ ہیں ۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک اورڈی پی او سید علی سمیت متعلقہ افسران وڈرو سائفن نالہ پر موجود ہیں اورسیلابی پانی کی صورتحال کی مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او پانی کے بہائو کی جانچ پڑتال کے ساتھ افسران کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

- Advertisement -

ڈیرہ غازیخان میں وڈور سائفن پرانتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ملحقہ آبادیوں کے سرکاری سکولوں کو ریلیف کیمپس میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیلابی صوتحال کے حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں