29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈیرہ غازی خان، دریائے سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور...

ڈیرہ غازی خان، دریائے سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے فرضی مشق کا انعقاد

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان ۔ 22 مئی (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں دریائے سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے مشق کا معائنہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔فرضی مشق کے دوران مختلف ہنگامی صورتحال کو عملی طور پر پیش کیا گیا، جن میں سیلابی پانی میں گھرے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، املاک کی حفاظت، غوطہ خوروں کی مدد سے گہرے پانی سے افراد کو نکالنے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے، اور انہیں فیلڈ ہسپتال اور بعد ازاں ایمبولینس کے ذریعے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کرنے کے مراحل شامل تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے اس موقع پر مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے دریائے سندھ میں غیر متوقع طور پر پانی چھوڑ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے محکمہ جات کی باہمی ہم آہنگی اور تیاری ناگزیر ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، اور دیگر رضاکارانہ تنظیموں کے اہلکاروں سے بھی خطاب کیا اور ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر احمد کمال نے تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔

- Advertisement -

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان اسسٹنٹ کمشنر نذر حسین کورائی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر حسن مجتبیٰ، سول ڈیفنس آفیسر غلام یٰسین سمیت دیگر متعلقہ افسران اور اداروں کے نمائندے موجود تھے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600375

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں