ڈیرہ غازی خان، کھیلتا پنجاب گیمزکے پوزیشن ہولڈرز میں 45 لاکھ90ہزار روپے کے نقد انعامات تقسیم

47
ڈیرہ غازی خان، کھیلتا پنجاب گیمزکے پوزیشن ہولڈرز میں 45 لاکھ90ہزار روپے کے نقد انعامات تقسیم

ڈیرہ غازی خان۔ 16 جنوری (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان سے رکن پنجاب اسمبلی محمد حنیف پتافی نے ’’کھیلتا پنجاب گیمز‘‘کے ڈویژن لیول کے پوزیشن ہولڈرز میں 45 لاکھ90ہزار روپے کے کیش انعامات تقسیم کردئیے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رابعہ بتول بھی ہمراہ تھیں۔تقریب میں تحصیل سپورٹس آفیسر یاسر سعید چنگوانی،ڈویژنل فوکل پرسن جاوید الیاس لودھی،اسسٹنٹ عبدالغفار مغل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

محمد حنیف پتافی نے کہا کہ’’کھیلتا پنجاب گیمز‘‘وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا احسن اقدام ہے اس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پوزیشن ہولڈرز اب صوبائی سطح پر اپنا،والدین،اساتذہ اور شہر کا نام روشن کریں گے،

کھیلوں میں ان کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ڈی ایس او رابعہ بتول نے کہا کہ ضلعی سطح کے مقابلوں میں بوائز اور گرلز کے چھ اور ڈویژن سطح میں مجموعی طور پر19ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔ڈویژن کے پوزیشن ہولڈرز29جنوری سے تین فروری تک صوبائی سطح کے مقابلوں میں ڈیرہ غازیخان کی نمائندگی کریں گے۔