ڈیرہ غازی خان ،ضلعی انتظامیہ نے سمگل شدہ 6500لیٹر ایرانی ڈیزل اور 360لیٹر پٹرول ضبط کر لیا

187
Export of cloth

ڈیرہ غازی خان۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کے دوران سمگل شدہ 6500لیٹر ایرانی ڈیزل اور 360لیٹر پٹرول ضبط کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈیرہ غازی خان میں سمگل شدہ ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی خرید وفروخت ممنوع ہے اور قائمقام ڈپٹی کمشنر میاں رضوان نذیر کی انتظامی ٹیم اور محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے ضلع بھر میں غیر قانونی پیٹرولیم مصنوعات کی خرید وفروخت روکنے کیلئے سخت اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس سلسلہ میں سمینہ روڈ موضع گدائی شمالی میں کریک ڈاؤن کے دوران ٹینک میں چھپایا گیا6500 لیٹر ایرانی ڈیزل اور سمگل شدہ 360لیٹر پیٹرول ضبط کرلیا ہے ، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔