اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان سے ڈیرہ اسماعیل خان انڈس ہائی وے ڈبل روڈ کی منظوری اور فنڈز مختص کرنے پر میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی تہہ دل سے مشکور ہوں۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ مجھے یہ خبر دے کر انتہائی مسرت ہو رہی ہے کی غازی گھاٹ پل اور ڈیرہ غازی خان تا ڈیرہ اسماعیل خان انڈس ہائی وے ڈبل روڈ کے لئے حکومت نے منظوری دیدی ہے اور فنڈ بھی مختص کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مکمل تعاون کیا۔