18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںڈیرہ غازی خان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروی سے ہو...

ڈیرہ غازی خان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروی سے ہو گا

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان۔ 31 جنوری (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم3فروی سے شروع ہوگی۔مہم میں ضلع بھرکے پانچ سال سے کم عمر کے8لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نےکہا ہے کہ انسداد پولیو مہم قومی کاز ہے،اور سرحدی ایریاز ہونے کی وجہ سے ہمیں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پولیو مہم کی نئی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مائیکرو پلان بروقت جمع نہ کرانے پر ایریا انچارج اور یو سی ایم اوز کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو سنجیدہ نہ لینے والوں کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑیں گے، دو دنوں میں مائیکروپلان کو اپڈیٹ کیا جائے،کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیس اہلکاروں کی مقررہ اوقات تک موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،تھریٹس کے باوجود پولیو ورکرز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے،زیرو ڈوز کا ٹاسک ضرور پورا کیا جائے گا۔اجلاس میں سی ای او ڈاکٹر ادریس لغاری نے انتظامات بارے بریفنگ بھی دی۔اجلاس میں اے سی کوٹ چھٹہ جنید خان،ہما مہدی لغاری،ڈاکٹر اطہرسکھانی،ڈاکٹر تحسین احمد،اطہر کلیم،محمد زبیر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554316

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں