ڈیرہ غازی خان میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 400 بجلی چور گرفتار

213

ڈیرہ غازی خان ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈیرہ غازیخان میں ضلعی انتظامیہ اور میپکو ٹیموں کابجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق 7 ستمبر سے 6 اکتوبر کے دوران بجلی چوروں کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیاں عمل میں لائی گئی اور مجموعی طور پر799ملزمان کیخلاف مقدمات ڈیرہ غازی خان سٹی،صدر،تونسہ اور کوٹ چھٹہ سرکلز کے18 مختلف تھانوں میں درج کروائے گئے ہیں۔ 989ملزمان میں سے 400کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ20ملزمان کے چالان عدالتوں کو بھجوائے گئے ہیں اس کے علاوہ 404 ملزمان کیخلاف تفتیش جاری ہے۔