ڈیرہ غازی خان۔ 27 ستمبر (اے پی پی):ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈیرہ غازیخان شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔کمشنرڈاکٹرناصر محمود بشیر، ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی خصوصی ہدایت پر یارو روڈ اور چوک چورہٹہ پر بڑا آپریشن کیا گیا ،جس کے نتیجے میں کئی سالوں سے موجود قبضہ مافیا سے زمین کو واگزار کروایا گیا۔
یارو روڈ پر مانکہ نہر کے کنارے لوگوں نے 15،15 مرلے، دو،دو کنال زمین بانس لگا کر یا باڑ لگا کر قبضے میں کی ہوئی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان تیمور عثمان اور چیف افسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان جواد الحسن گوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈبلیو ایم سی ڈیرہ غازی خان کی بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن میں حصہ لیا اور تمام جگہ کو واگزار کروا لیا گیا اورآپریشن آئندہ تین سے چار دن تک جاری رہے گا۔