22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈیرہ غازی خان میں حکومت پنجاب کے ”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام...

ڈیرہ غازی خان میں حکومت پنجاب کے ”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام کا افتتاح

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان۔ 16 اگست (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں حکومت پنجاب کے ”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے نواحی قصبہ سمینہ سادات میں پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا،جس کے تحت پنجاب کے دیہاتوں میں صفائی کے ساتھ برتھ،ڈیتھ اور میرج کمپیوٹرائزڈ سرٹیفیکٹس حاصل کرنے کی سہولیات بھی فراہم ہوں گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ "اب گائوں چمکیں گے”حکومت پنجاب کا ایک احسن انقلابی اقدام ہے۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک
ڈیرہ غازی خان میں حکومت پنجاب کے ”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام کا افتتاح

نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایت پر آج سے سمینہ سادات میں بڑے پروگرام کا آغاز کررہے ہیں اور اس پروگرام کے تحت دیہاتوں کو بھی شہروں کی طرز پر صفائی کا عملہ اورسہولیات فراہم کی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کے لوگوں پر مشتمل کمیٹیاں پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پروگرام سے دیہاتوں کا سب سے بڑا صفائی اور سینی ٹیشن کا مسئلہ حل ہونے کے ساتھ گندگی سے پھیلنے والی بیماریوں کا تدارک بھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کوڑا تلف کرنےکے لیے مقامی افراد کی مشاورت سے مقامات کا تعین ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر نے سمینہ سادات دیہات میں صفائی آگاہی بارے واک کی قیادت کی،صفائی عمل کا جائزہ لیا اور سینٹری ورکرز کو ایمانداری سے فرائض ادا کرنے کی تلقین کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=379947

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں