ڈیرہ غازی خان میں غیر سرکاری تنظیموں کو این او سی کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان

69
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

ڈیرہ غازی خان۔ 16 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان محمد عثمان خالد نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں غیر سرکاری تنظیموں کو این او سی کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس حوالے سے این او سی کی تجدید کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات میں کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں کیلئے غیر سرکاری تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاہم کوئی بھی منصوبہ شروع کرنے سے قبل انتظامیہ کو مکمل آگاہی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیموں کی کارکردگی پر بھی نظر رکھی جائے گی۔این جی اوز کے سربراہان ہر اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ باہمی مشاورت سے علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل بہتر انداز میں حل کرائے جاسکیں۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے کہا کہ حکومت اکیلے تمام کام نہیں کرسکتی، این جی اوز حکومت کا دست بازو بنیں۔