ڈیرہ غازی خان میں 16برس کی لڑکی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا

108
ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرزمیں پنجاب موٹرویز ایمبولینس اور گلگت بلتستان کے 447 ریسکیورز کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب

ڈیرہ غازی خان ۔ 08 اپریل (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں 16برس کی لڑکی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق کنٹرول روم ڈیرہ غازی خان کو ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ایک بندے نے بتایا کہ شاکر ٹاؤن میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر وہاں کے رہائشیوں کو چھری کے وار سے حملہ کر دیا ہے۔کنٹرول روم اسٹاف نے فورا قریبی موٹر بائیک اور دو ریسکیو ایمبولنسز کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کرا دیاہے۔

سٹاف جب موقع پر پہنچا تو دو افراد پر چھریوں کے وار کیے گئے تھے جس میں ایک بزرگ اور ایک خاتون جو کہ شدید زخمی تھی۔اسٹاف نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد دونوں زخمیوں کو علامہ اقبال ٹیچنگ ہاسپٹل ڈی جی خان میں شفٹ کر دیا۔تھانہ گدائی پولیس کے مطابق مبینہ طور پر عمران نامی شخص نے تاحال نامعلوم وجہ پر ایک گھر میں گھس کر محمد حسنین کی 16 برس کی اہلیہ شمائلہ بی بی کو اور اس کے 60 برس کے والد نذیر احمد کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔

شمائلہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی ہیں۔قاتل کی گرفتاری کے لئے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔