ڈیرہ غازی خان پولیس نے ماہ جنوری 2025کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

81

ڈیرہ غازی خان۔ 15 فروری (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کے احکامات کی روشنی میں ریجن کے تمام اضلاع میں پولیس کے قانون شکنوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں ۔ڈیرہ غازی خان ریجن پولیس نے ماہ جنوری 2025ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ترجمان ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق جنوری کے دوران ڈکیتی و رہزنی میں ملوث 19 گینگز کے 57 مجرمان گرفتار کئے ۔ پولیس نے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے گئے45 موٹرسائیکل، 3 کاریں، 63 موبائل فون، 84 مویشیان سمیت 5کروڑ 77 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا جسے قانونی طریق کار کے تحت اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اسلحہ ناجائز اور منشیات کے خلاف آپریشنز میں منشیات و شراب کے 373 مقدمات درج کرکے 179 کلو گرام سے زائد چرس، 11 کلو گرام بھنگ، 5.8کلو گرام ہیروئن اور 10587 لیٹرشراب برآمد کی گئی ۔اسلحہ ناجائز کے 291مقدمات درج کرکے 23 کلاشنکوف، 25 رائفلیں وبندوقیں اور 248 پسٹل وریوالور برآمد کیئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ جنوری میں 1086 اشتہاری مجرمان اور 260 عدالتی مفروران گرفتار کئےگئے جبکہ 3039 مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے چالان سماعت کےلیے عدالتوں میں بھجوائے گئے ۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھاکہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کےلیے روزانہ کی بنیاد پر تمام افسران کی کارکردگی کو مانیٹر کیاجارہا ہے ۔

پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور قانون شکن عناصر کی سرکوبی کے لیےپولیس دن رات کوشاں ہے۔