23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈیرہ غازی خان پٹرولنگ پولیس کی کارروائی ، 1کروڑ 30لاکھ روپے مالیت...

ڈیرہ غازی خان پٹرولنگ پولیس کی کارروائی ، 1کروڑ 30لاکھ روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان۔ 24 نومبر (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کے دوران 1کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کر لیا، جس میں 360بوریاں چھالیہ،148بوریاں ممنوعہ چائینیز نمک،59بوریاں بادام،130بوریاں خشک دودھ اور دیگر سامان شامل ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ریجن تنویر احمد ملک نے کہا کہ نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرے ایک ٹرک کو قبضے میں لے لیا ۔

پٹرولنگ پولیس تونمی مو ڑ کو اطلاع ملی کہ کوئلے کے ایک ٹرک میں نان کسٹم پیڈ سامان بالائی پنجاب لایا جا رہا ہے، جس پر پٹرولنگ پولیس نے ناکہ بندی کی اور ٹرک کو روک کر تلاشی لی، ٹرک سے 360 بوریاں چھالیہ، 148 بوریاں چائنا نمک، 130 بوریاں خشک دودھ، 59 بوریاں بادام، 31 بوریاں کاجو اور سات بوریاں شاپر برآمد ہوئے۔ ا نہوں نے کہا کہ برآمد شدہ تمام سامان، ٹرک اور ڈرائیور مزید کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیاہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413848

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں