29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںڈیرہ غازی خان ڈویژن سے فلڈ رسک مینجمنٹ سروے کا آغاز کر...

ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے فلڈ رسک مینجمنٹ سروے کا آغاز کر دیا گیا

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان ۔ 12 مئی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے فلڈ رسک مینجمنٹ سروے کا آغاز کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹرمینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے ڈیرہ غازی خان میں سروے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ڈی جی خان آرٹس کونسل میں سروے کے حوالے سے افتتاحی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا، کمشنر ڈی جی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری ،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد، ڈی پی او سید علی،اربن یونٹ و دیگر محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے شمار کنندگان میں کنٹریکٹ اسناد بھی تقسیم کیں۔ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کی رود کوہیوں کے بارے میں سروے دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ٹاسک دیاگیاہے۔پی ڈی ایم اے اور اربن یونٹ مل کر سروے کریں گے۔ فلڈ سروے 9،9 ماہ کے دو مراحل میں مکمل ہوگا۔پہلے 9 ماہ کے اندر رود کوہیوں بارے سروے ہوگا۔دوسرے مرحلے میں 9 ماہ کے اندر پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی سروے ہوگا۔تربیت یافتہ شمار کنندگان گھر گھر جا کر سروے کریں گے۔

- Advertisement -

سروے کیلئے سیٹلائٹ اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔سروے رپورٹ کی روشنی میں مستقبل میں رود کوہیوں اور دریاوں میں طغیانی کے پیش نظر نشیبی علاقوں میں بہتر منصوبہ بندی اور ریسکیو آپریشن کیا جاسکے گا۔ مجوزہ ریلیف کیمپس، نقصانات کے ازالہ اور دیگر ریلیف سرگرمیوں میں مدد مل سکے گی۔فلڈ میپنگ سروے کا بھی آغاز کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق سیلابی علاقوں میں میپنگ بارے سروے کا آغاز کیا گیا ہے۔ سروے میں دریائے سندھ، جہلم، چناب، راوی اور ستلج کا مکمل احاطہ کیا جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےخواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سیلابی علاقوں میں سروے کا آغاز آج پیر سے کیا جا رہا ہے۔

سروے کی مدد سے ولنریبل آبادی جیسے بچے، بوڑھے، معذور اور دیگر افراد بارے معلومات حاصل ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ دیہی لیول پر امام مسجد، نمبردار اور دیگر افراد کے رابطہ نمبر اور درست معلومات حاصل ہوں گی۔ملکیت کی انفارمیشن جو کہ پیلرا کے ساتھ منسلک ہے، روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ ہو گی۔انہوں نے کہاکہ تمام ڈیٹا اے آئی بیسڈ ارلی وارننگ سسٹم کو مزید بہتر اور جامع بنانے میں مدد دے گا۔ سروے سے حاصل ہونے والا ڈیٹا ریلیف کیمپس قائم کرنے، آبادیوں کے انخلاءکی منصوبہ بندی اور دیگر ریلیف کی سرگرمیوں میں معاون ثابت ہو گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ قدرتی آفات کے دوران نقصانات کا تعین کرنے اور معاونت فراہم کرنے میں ڈیٹا اہم کردار ادا کرے گا۔

ایویڈنس بیسڈ زوننگ کے عمل سے سیلابی علاقوں میں تجاوزات اور آبادیوں کے بڑھاو کو روکا جا سکتا ہے۔سروے کی مدد سے حفاظتی بند کی تعمیر و مضبوطی بارے بروقت فیصلے ہوں گے۔دریائی کٹاو ¿ کے عمل کا تعین کرنے اور اسے روکنے کیلئے پیشگی انتظامات کرنے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیانے کہاکہ پی ڈی ایم اے پنجاب اور اربن یونٹ کے تعاون سے سروے کیا جا رہا ہے۔19 انتہائی اہم مقامات اور 13 رودکوہیوں سمیت تمام بڑے نالوں کی میپنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ موبائل ایپ کے ذریعے رئیل ٹائم ڈیٹا اور سیٹلائیٹ کے ذریعے پچھلے 20 سالوں کے سیلابی رجحانات کی معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔سیلابی علاقوں کی میپنگ کس پراجیکٹ 2 مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ 180 نمائندے سروے میں حصہ لیں گے جو کہ جون کے وسط تک دونوں اضلاع کا سروے مکمل کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہاکہ رود کوہیوں اور دریاوں کے سیلاب کے حوالے سے ڈیرہ غازی خان انتہائی حساس ڈویژن ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور اضلاع میں رود کوہیوں کے ساتھ دریائے سندھ کے سیلاب کا بھی خدشہ رہتا ہے۔تقریب سے اربن یونٹ کی ڈاکٹر عروج سعید نے فلڈ رسک مینجمنٹ سروے کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596116

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں