ڈیرہ مراد جمالی ۔ 28 جنوری (اے پی پی):پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل اسلام آباد اور محکمہ زراعت توسعی بلوچستان کے زیر اہتمام زراعت آفیس ڈیرہ مراد جمالی میں ایک روزہ سیمینار قومی منصوبہ برائے دالوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ بذریعہ تحقیق کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔
سیمینار میں ڈائریکٹر جنرل پی اے آر سی کوئٹہ ندیم صادق، ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ دالیں کوئٹہ عبدالجبار، ڈائریکٹر ڈاکٹر سید حبیب اللہ شاہ، نیشنل پروجیکٹ پی اے ار سی اسلام اباد ڈاکٹر محمد منصور، ڈویژنل ڈائریکٹر عتیق اللہ کھوسہ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسع نصیر اباد سمیع اللہ کھوسہ، زرا عت افیسر مقبول احمد مینگل، زمیندار عبدالحق کٹوہر،ہدایت اللہ مینگل سمیت نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے زمینداروں اور کسانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر زراعت کے ماہرین نے زمینداروں اور سیمینار کے شرکاء کو بتایا کہ دالیں انسانی خوراک میں لحمیات کا ایک بہترین ذریعہ ہے ان میں پروٹین چونکہ 20 سے 24 فیصد تک ہوتی ہیں اس لیے یہ گوشت کا نعم البدل ہیں دالوں میں چنا کو ایک خاص مقام حاصل ہے اس کا شمار موسم ربیع کی اہم فصلات میں ہوتا ہے چنا کی دالیں خوش ذائقہ اور زود ہضم ہونے کی وجہ سے بہت مقبول ہے اس کے پودوں کی جڑوں میں بیکٹیریا ناڈیول بنا کر ہوا سے نائٹروجن حاصل کر کے پودوں کو خوراک مہیا کرتے ہیں۔