- Advertisement -
ڈیرہ مراد جمالی۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):چھتر پولیس کی کارروائی میں ملزم کو گرفتار کرکے ڈکیتی شدہ موثر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد رینج ایاز احمد بلوچ کے احکامات و ایس ایس پی نصیرآباد فہد خان کھوسہ کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل چھتر غلام حیدرمنجھو،ایس ایچ او چھتر انسپکٹر علی حسن لاشاری نے اپنی ٹیم اے ایس آئی امام بخش کھوسہ و ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے روپوش ملزم جاوید احمد کھوسہ کو گرفتار کرکے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا ،جبکہ دس بکریاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
- Advertisement -