22.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈیرہ مراد جمالی ،پیپلز پارٹی کے نصیرآباد ڈویژنل صدر نے معزور افراد...

ڈیرہ مراد جمالی ،پیپلز پارٹی کے نصیرآباد ڈویژنل صدر نے معزور افراد میں ویل چیئر تقسیم کرنے کے لیے سوشل ویلفیئر آفس میں تقریب ہوئی

- Advertisement -

ڈیرہ مراد جمالی ۔ 16 جون (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے نصیرآباد ڈویژن کے صدر میر محمد بلال عمرانی کی زیرصدارت معزور افراد میں وہیل چیئر تقسیم کرنے کے لیے سوشل ویلفیئر آفس میں تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سلیم خان کھوسہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ جس میں نصیرآباد ڈسٹرکٹ کے 20سے زائد مستحق معزور افراد میں ویل چئیر تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر محمد بلال عمرانی نے کہا کہ "معذور افراد کے لیے سہولیات فراہم کرنا ریاست اور ہمارا بنیادی فرض ہے پیپلز پارٹی ہمیشہ سے ہی انسانی بہبود اور معاشرتی انصاف کی علمبردار رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف معذور افراد کی روزمرہ زندگی میں سہولت فراہم کرتا ہے، بلکہ ان کے حقوق اور ایک باعزت معاشرے میں شمولیت کے حق کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں