22.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈیرہ مراد جمالی ،چیف آفیسر کی ہدایت پر ڈیرہ مراد جمالی شہر...

ڈیرہ مراد جمالی ،چیف آفیسر کی ہدایت پر ڈیرہ مراد جمالی شہر کو یومِ آزادی کے موقع پر خوبصورت انداز میں سجانے کا عمل زور و شور سے جاری ہے

- Advertisement -

ڈیرہ مراد جمالی ۔ 11 اگست (اے پی پی):چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی سلیم خان ڈومکی کی ہدایت پر ڈیرہ مراد جمالی شہر کو یومِ آزادی کے موقع پر خوبصورت انداز میں سجانے کا عمل زور و شور سے جاری ہے۔اس سلسلے میں شہر کی تمام سرکاری عمارتوں، بازاروں ریلوے اسٹیشن اور دیگر اہم مقامات کی دیواروں پر قومی پرچم کی چاکنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے، ہرطرف سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھرنے سے شہر کا حسن دوبالا ہو گیا ہے اور ایک پرمسرت قومی فضا قائم ہو گئی ہے۔

میونسپل کمیٹی کی جانب سے خصوصی طور پر صفائی ستھرائی کے لیے بھی بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔ مختلف ٹیمیں شہر کے گلی محلوں بازاروں اور اہم شاہراہوں کی صفائی پر مامور ہیں تاکہ یومِ آزادی کے موقع پر شہر نہ صرف سبز پرچموں سے مزین ہو بلکہ صفائی اور خوبصورتی میں بھی اپنی مثال آپ ہوچیف افیسر میونسپل کمیٹی سلیم خان ڈومکی نے اس موقع پر کہا کہ 14 اگست ہماری آزادی اور قربانیوں کی یاد کا دن ہے اس دن کو شایانِ شان طریقے سے منائیں تاکہ پورا شہر یکجہتی اور حب الوطنی کی علامت بن جائے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں