20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈیرہ مراد جمالی ، زرعی پانی کا شارٹ فال ختم کردیا گیا...

ڈیرہ مراد جمالی ، زرعی پانی کا شارٹ فال ختم کردیا گیا ہے آسانی سے ٹیل کے زمینداروں تک پانی کی رسائی ممکن ہوگی ،ایس ای ایریگیشن

- Advertisement -

ڈیرہ مراد جمالی نمائندہ۔ 10 فروری (اے پی پی):سپرنٹنڈنٹ انجئیرنگ سرکل ڈیرہ مراد جمالی غلام سرور بنگلزئی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی سیکریٹری ایریگیشن عبدالماجد چیف انجینئر کینال ناصر مجید نے سندھ حکومت سے بلوچستان کے زرعی پانی کے پورے حصے کی وصولی کے لئے ہمیشہ رابطے میں ہیں۔ حالیہ دنوں بھی انہوں نے زرعی آبپاشی کے حوالے سے سندھ حکومت کے وزیر آبپاشی سے اسلام آباد میں ملاقات کرکے ہمیشہ کے لئے زرعی پانی کا شارٹ فال ختم کردیا ہے کیرتھر کینال سے اوستہ محمد سٹی کو وافر مقدار پینے کا پانی مل رہا ہے اور پانی کافی مقدار میں ذخیرہ کی گئی ہے ۔

لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر محکمہ آبپاشی نے خانپور کینال جو کہ اوستہ محمد ٹاؤن کی وسط سے گزرتی ہے اس میں پانی کی فراہمی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا گیا ہے تاکہ عوام کو مشکلات سے نکالا جاسکے۔ اس حوالے سے محکمہ آبپاشی اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجئیرنگ ملکر اوستہ محمد شہر کے لئے پانی ذخیرہ کررہی ہیں اوستہ محمد آبپاشی عملہ کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ ٹیل تک زمینداروں کو پانی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ زمینداروں اور عوام کو کاشت کرنے اور آبنوشی کے لئے کوئی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے ۔

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔غلام سرور بنگلزئی نے کہا کہ اوستہ محمد شہر میں پینے کا پانی کا کوئی شاٹ فال نہیں ہے محکمہ آبپاشی کی جانب سے کیرتھر کینال اور اوستہ محمد کی وسط سے گزرنے والی ذیلی نہر خانپور میں وافر مقدار میں پانی چھوڑا گیا ہے جوکہ کسی بھی وقت عوام کو پانی کے لئے پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ربیع کی فصلوں کو کسی بھی صورت میں پانی کے حوالے سے متاثر ہونے نہیں دینگے الحمدللہ اس سال پہلے سال کی نسبت نصیرآباد اور جعفرآباد کے نہروں میں زرعی پانی اور پینے کے لئے پانی زیادہ اور وافر مقدار میں موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پانی کا شیئر ہمیں مل رہا ہے تاہم زیادہ فصلات کی کاشت سے زیادہ پانی کا ڈیمانڈ آرہا ہے ۔محکمہ ایر یگیشن زمینداروں اور کسانوں کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ بلا ضرورت اور فضول زرعی پانی کی استعمال سے گریز کریں تاکہ ٹیل تک آرام سے پانی کی ترسیل جاری رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے محکمہ آبپاشی کے صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی سیکریٹری ایریگیشن عبدالماجد چیف انجینئر کینال ناصر مجید نے محکمہ آبپاشی سندھ کے وزیر ودیگر آبپاشی کے آفسران سے ملاقات کرکے کہا ہے کہ سندھ سے بلوچستان کو ملنے والی پانی کو یوں ہی رواں دواں رہنے دیا جائے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558370

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں