ڈیرہ مراد جمالی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے رمضان سستا بازار کا انعقاد

105

ڈیرہ مراد جمالی ۔ 02 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی،صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد کاکڑ کے احکامات پر ڈیرہ مراد جمالی میں رمضان سستا بازار کا انعقاد کیا گیا

جس میں ہول سیل ٹریڈ یونینز کی جانب سے اشیاء خوردونوش کی مختلف ورائیٹیز پر خصوصی رعایت دی گئی مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ظہیر عمرانی کی جانب سے عبید اللہ پندرانی،امجد ابڑو کے زیر نگرانی سبزیوں کا اسٹال لگایا گیا مری پولٹری فارم کے اونر محمد آصف مری نے مرغی کے گوشت کا اسٹال لگایا جہاں پر بازار کی نسبت تمام چیزیں سستی فروخت کی گئیں چینی کے ڈیلر دولت رام کی جانب سے چینی فی کلو پر 25 روپے خصوصی رعایت دے کر فی کلو 130 روپے میں چینی عوام کو مہیا کی گئی

رمضان سستہ بازار کا اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی نے دورہ کیا اور انہوں نے سستے بازار کے موقع پر مختلف اسٹالوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی سہولت اور انہیں سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تاجر برادری کے ذریعے عوام کو معیاری اور سستہ خوردہ نوش اشیا کی فراہمی کو یقینی بناکر رمضان کے بابرکت مہینے میں روزے داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

تاکہ عوام سستے داموں اشیاء خورد نوش خرید سکیں انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اس موقع پر ہول سیل ٹریڈ یونین کے صدر میر جان مینگل،ہرپال داس پہوجہ،شہری ایکشن کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے صدر میر محمد رحیم لہڑی،انجمن تاجران و دکانداران کے صدر خان جان بنگلزئی،انجمن تاجران کے لیاقت چکھڑا،علی محمد بوہڑ،آل میڈیکل ایسوسی ایشن ڈیرہ مراد جمالی کے صدر مختیار قادری جتک،سترام داس پہوجہ،بابو اجیت کمار،بابو زاہد سامت،حامد گولہ،حاصل خان سولنگی سمیت دیگر بھی موجود تھے رمضان سستہ بازار کا ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی ظہیر احمد عمرانی ،اور وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی شاہ محمد ہاڑہ نے بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔