ڈیری مصنوعات کی درآمدات میں 6 فیصدکمی

123
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال2018-19ءکے ابتدائی 8 ماہ میں جولائی تا فروری کے دوران ڈیری مصنوعات کی قومی درآمدات میں 6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا فروری2018-19ءکے دوران درآمدات کا حجم 158.143ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ڈیری مصنوعات کی درآمدات کا حجم 168.127 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے8 مہینوں کے دوران ڈیری مصنوعات کی ملکی درآمدات میں9.984 ملین ڈالر یعنی6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق فروری2019ءکے دوران ڈیری مصنوعات کی درآمدات میں29.39 فیصد کے اضافہ سے درآمدات کا حجم 20.436 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جو فروری2018ءکے دوران 15.794 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔