اسلام آباد ۔ 06جنوری(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ڈیسکون کمپنی کو مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے کے خلاف حزب اختلاف کی تنقید سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ رزاق داﺅد کو دینے کی غلط اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ زراق داﺅد کا ڈیسکون کنسورشیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رزاق داﺅد نے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ڈیسکون سے استعفیٰ دیدیا تھا۔