اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ڈیفنس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک ایک ارب 12 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے6 کروڑ 66 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 3 ارب 20 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے ایک ارب 12 کروڑ روپے جاری جبکہ 6کروڑ66 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔