کیپ ٹاﺅن ۔ 7 مارچ (اے پی پی) سٹار جنوبی افریقن فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین نے آسٹریلیا کے خلاف شیڈول تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ٹیم میں واپسی کو ہدف بنا لیا۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22 سے 26 مارچ تک شیڈول ہے۔ 34 سالہ فاسٹ باﺅلر کو جنوبی افریقہ کا لیڈنگ وکٹ ٹیکر باﺅلر بننے کیلئے مزید تین وکٹیں درکار ہیں، سٹین نے 419 جبکہ شان پولاک نے 421 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں