26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںڈیموکرسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام قومی کانفرنس سے شرکاءکا خطاب

ڈیموکرسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام قومی کانفرنس سے شرکاءکا خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد۔8 دسمبر(اے پی پی ) سیاسی قیادت‘ ارکان پارلیمان‘ انسانی حقوق سے متعلق ریاستی اداروں کے اہلکاران اور سول سوسائٹی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فریقین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی سطح پر کیے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے قومی لائحہ عمل برائے انسانی حقوق پر عملدرآمد کو یقینی بنائے‘ انسانی حقوق سے متعلق قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تمام فریقین نے اسے پاکستان کو یورپی یونین سے حاصل جی ایس پی پلس کی سہولیات کو برقرار رکھنے اور اس حوالے سے آئندہ جائزہ کے دوران پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈیموکرسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام جمعرات کو یہاں ”انسانی حقوق پر عملدرآمد‘ پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت اور یونیورسل پیریاڈک ریویو 2017ئ“ کے موضوع پر ہونے والی قومی کانفرنس کے موقع پر کیا گیا۔ پاکستان میں تعینات جرمن سفیر اینا لیپل نے کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے انسانی حقوق کے شعبہ میں پیش رفت کی ہے تاہم اب بھی خاص طور پر بچوں‘ خواتین اور اقلیتوں کے حوالے سے بعض خدشات اور چیلنجز موجود ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32820

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں