واشنگٹن۔ 2 نومبر (اے پی پی) امریکی رپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا ووٹ ڈالنے والے ڈیموکریٹک ووٹرزپر زور دیا کہ وہ اپنا فیصلہ بدلنے کے لیے ریاست کے انتخابی قوانین کا فائدہ اٹھائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں نے وسکونسن کے علاقے اوو کلیئر میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ایسے ہی درخواست انھوں نے بعض دیگر ریاستوں میں بھی اپنے تقاریر کی دوران کی تھیں۔پنسلوینیا میں بھی اپنے مختصر قیام کے دوران اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ منتخب ہوتے ہیں تو وہ اوباما کیئر کے طور پر پہچانے جانے والے صحت عامہ کے ایک قانون کی منسوخی کے لیے کانگریس کے خصوصی اجلاس کا مطالبہ کریں گے۔