ڈیم فنڈ میں 10 ارب روپے کے عطیات دینے پر اہل پاکستان کی خوئے سخاوت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم عمران خان کی ٹویٹ

93

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے دیامر بھاشا و مہمند ڈیم فنڈ میں 10 ارب روپے سے زائد کے عطیات دینے پر پاکستان کے عوام کی فراخدلی کو سراہا ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ” ڈیم فنڈ میں 10 ارب روپے کے عطیات دینے پر میں اہل پاکستان کی خوئے سخاوت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں”۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان دیامر بھاشا و مہمند ڈیم فنڈ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکائونٹ میں اب تک 10 ارب 70 لاکھ سے زائد عطیات جمع ہو چکے ہیں۔