ڈینگی سے بچاؤکےلئے درکار تمام ضروری ادویات اور آلات وافر مقداد میں موجود ہیں،سی ای او صحت مظفرگڑھ

103

مظفرگڑھ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرگڑھ محمد یوسف کی زیر صدارت ڈینگی سے بچاو کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلے میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے ویڈیو لنک کے ذریعے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن یوزر کی کارکردگی ناقص ہے ان کے افسران کو فوری آگاہ کیا جائے اور جن محکموں کی مجموعی کارکردگی ناقص ہے ان کے سربراہان کی جواب طلبی کی جائے،کسی کی بھی لاپرواہی،کوتاہی سے ڈینگی پھیل سکتا ہے۔

اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور سستی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا کہ ضلع بھر کے 39 محکموں کے یوزر ڈینگی کی سرگرمیاں سر انجام دیتے ہیں، جس میں سے متعدد محکموں کی سرگرمیاں 60 فیصد ہے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر سراج نے بتایا کہ مظفرگڑھ میں ڈینگی کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے تاہم اسلام آباد سے ایک مریض آیا ہے جسے ڈینگی کے شبہ میں ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کی ڈینگی کے مرض سے بچاؤکےلئے درکار تمام آلات اور ادویات وافر مقدا ر میں موجود ہیں۔ اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر ظفر عباس سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔