عارف والا ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد کھچی نے کہا کہ ڈینگی سرویلنس کے عمل کو تیز کیا جائے ڈینگی سے بچا ؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد ہی آسان حل ہے، مچھر کی افزائش نسل کی روک تھام انتہائی ضروری ہے، انسداد ڈینگی ٹی میں ہاٹ سپاٹس کی باقاعدگی سے چیکنگ کریں۔
ڈینگی لاروے کی تلفی کے عمل کو موثر انداز میں انجام دیا جائے۔ یہ باتیں انہوں نے ڈینگی تدارک مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں اس موقع پر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجودتھے۔