26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈینگی سے متاثرہ 5 مریض پمز میں داخل

ڈینگی سے متاثرہ 5 مریض پمز میں داخل

- Advertisement -

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 5 مریض داخل کئے گئےجس سے پمزمیں داخل کئے گئے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔

ترجمان ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر مبشر ڈاہا کے مطابق ڈینگی کے مریضوں کے لئے میڈیکل وارڈ 5 اور 6 مختص کئے گئے ہیں، ڈینگی کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر میڈیکل وارڈ 2 کے 10بیڈ بھی مختص کر دئیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر نے کہا ہے کہ پمز انتظامیہ ڈینگی سے نبرد آزما ہونے کے لئے مکمل طور پر متحرک ہے، روزانہ کی بنیاد پر آنے والے ڈینگی کے مریضوں کو بھی فوری علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389863

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں