فیصل آباد 30 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر فیصل آباد ڈویژن سلوت سعیدنے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے موجودہ موسم انتہائی حساس ہے
لہٰذامتعلقہ محکمے مربوط انسدادی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کے امکانات کو ختم کیا جا سکے جبکہ کسی بھی جگہ ڈینگی مچھر کی موجودگی برداشت نہیں کی جائے گی اس لئے ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے وسیع آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں میں شدید احساس پیدا کرنے کے علاوہ ڈینگی مچھر کی افزائش کا موجب بننے والوں کی گرفتاری سے بھی گریز نہ کیاجائے کیونکہ کمیونٹی کی شمولیت سے ہی اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق انسداد ڈینگی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر مبنی بڑے بڑے بورڈز پر ڈینگی مرض کی علامات اور مریض کو اپنے طور پر اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال نہ کرنے سے متعلق آگہی دی جارہی ہے۔انہوں نے محکمہ سماجی بہبود کو انسداد ڈینگی کیلئے این جی اوز کو مزید متحرک کرنے اور رضا کاروں کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=406549