اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد کے نواحی علاقے چک شہزاد میں قائم فیڈرل جنرل ہسپتال میں 25 بیڈز پر مشتمل خصوصی ڈینگی وارڈ کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے وارڈ میں موجود انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کے مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے کسی قسم …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے فیڈرل جنرل ہسپتال میں 25 بیڈز پر مشتمل خصوصی ڈینگی وارڈ کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد کے نواحی علاقے چک شہزاد میں قائم فیڈرل جنرل ہسپتال میں 25 بیڈز پر مشتمل خصوصی ڈینگی وارڈ کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے وارڈ میں موجود انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کے مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے کسی قسم کی کسر نہ چھوڑیں۔ پمز اور پولی کلینک ہسپتال میں پہلے سے ڈینگی وارڈز کام کر رہے ہیں۔ تمام ہسپتالوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ڈینگی کے حوالے سے تمام تر انتظامات موجود ہونے چاہیے اورہر مریض کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کی جائے، حکومت ڈینگی کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی کے ساتھ پہلی بار صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، ڈینگی کے زیادہ تر کیسسز راولپنڈی سے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ مل کر ڈینگی کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں، ڈینگی کی صورت حال میں بہتری آئی ہے، ہپستالوں میں جا کر ڈینگی کے مریضوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول سیل بھر پور انداز میں کام کررہا ہے اور تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات جاری ہیں، خصوصی ٹیمیں اس سلسلے میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اس سلسلے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز عوامی اگاہی کا کام کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے عوام سے کہا کہ وہ ڈینگی سے بچائو کے تمام تر طریقے اختیار کریں جس میں گھر کے اندر اور باہر صفائی مچھروں کی افزائش کی جگہوں کو ختم کرنا، پرانے ٹائر اور بوتلوں کو ہٹانا اور پانی کے کھلے کنٹینرز کو ڈھانپنا شامل ہے۔








